اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اژدھا انڈہ سمجھ کر ٹینس بال نگل گیا

ٹاؤنز ویلی: آسٹریلیا میں ایک اژدھا ٹینس بال کو انڈا سمجھ کر ہڑپ کرگیا۔ پالتو اژدھے نے ایک ٹینس بال کو نگل لیا جو اس کے پیٹ میں جاکر اٹک گئی اور گھروالوں نے اس غیرمعمولی کیفیت کو دیکھ کر سانپوں کے ماہر سے رابطہ کیا جس کے بعد اژدھے کے ایکسرے پر معلوم ہوا ہے کہ اس کے پیٹ میں کوئی گیند نما شے ہے۔ Python-X-ray سانپوں کے ماہرین اور جانوروں کی نرس نے دھیرے دھیرے مساج کرکے اس ٹینس بال کو کھسکا کر اژدھے کے منہ سے نکال باہرکیا۔ سانپوں کے ماہر نے کہا کہ جانور نے غلط کھانا نگلا جس سے وہ تکلیف میں تھا اور گھر میں موجود افراد نے اس کی یہ کیفیت فوراً نوٹ کرلی تھی۔ سانپوں کے ماہرین نے 20 منٹ کی تگ و دو کے بعد گیند کو باہر نکال لیا۔