اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تین سال گزرنے کے با وجو د حکومتی دعو ے دھر ے کے دھرے، میاں اعجاز جاوید

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے سابق سیکرٹری اطلاعات میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ3سال گزرنے کے با وجو د حکومتی دعو ے دھڑ ے کے دھڑے رہ گئے ۔ رمضان المبا رک سے پہلے ہی لو ڈشیڈنگ میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔ بجلی،گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔پوراملک اندھیروں میں ڈوباہواہے۔کاروبار زندگی عملاً مفلوج ہوچکا ہے۔دیہی علاقوں میں 12گھنٹے تک کی لو ڈشیڈنگ سے عوام بے حال ہو چکی ہے۔حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔بجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ نے عوام کابھرکس نکال دیا ہے۔ مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کما نا مشکل ہوگیا ہے۔غیر ملکی قرضوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل میں بھی دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے 20کروڑ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے دعوے صرف اشتہارات تک دکھائی دیئے ہیں۔ جوحکومت عوام کو بجلی،گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مہنگائی وبیروزگاری کا خاتمہ نہیں کرسکتی ایسی حکومت کے برسراقتدار رہنے کاکوئی جوازباقی نہیں رہتا۔