اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام دوست پالیسوں اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر سیاست کی ہے ۔سعید احمد قریشی

شجاع آباد(ملک جاوید وینس سے)مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام دوست پالیسوں اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر سیاست کی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا پوری دنیا میں گراف بلند ہوا جھوٹ کی سیاست اور ترقی کا راستہ روکنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا آئٗندہ الیکشن میں (ن) لیگ کاکردگی کی بنیاد پر پورے پاکستان میں کلین سوئپ کرے گی یہ بات مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعید احمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان کو میٹرو کا تحفہ دے کر پورے جنوبی پنجاب کے دیل جیت لیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ترقی کے دشمن ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں پاکستانی عوام ان کی چالوں سے باخوبی آگاہ ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک سے بے روزگاری ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے بحران کو ختم کرنے کا وعدہ کیا وہ پورا کرادی حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے پاکستان میں امن قائم ہو پاکستانی پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں میگا پروجیکٹ دے کر جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کر دی ہیں اس موقع پر رائو تسلیم ،جعفر بھٹی،ملک کامران،ندیم قریشی،چوہدری کامران،علی،شاہد ملک ،خالد انصاری،سلیم قریشی،ملک یامین،خواجہ فیصل ،مدثر،عمران،طاہر بھٹی،ملک عرفان،ماجد قریشی،رائو مشتاق،خالد خان،عابد خان،اکرم قریشی کے علاوہ سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔