اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حساس ادارے لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچ گئے،تفتیشی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھماکے کی تفتیشی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں خودکش دھماکہ کی تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور تفتیشی رپورٹ وزارت داخلہ اوروزیراعظم کو پیش کی گئی ہے ۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گرفتار افراد سے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعین کیا گیا ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق لاہور دھماکے کے سلسلے میں کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں اور گرفتاریوں کے نتیجے میں اصل ذمے داران کا تعین کرلیا گیا ہے۔تفتیشی اداروں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں لاہور دھماکے کی تفتیش میں رات گئے بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے اور اب تک کی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو پیش کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ لاہور خودکش دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جان بحق ہوگئے تھے۔