اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تادیرجوان اورخوبصورت رکھنے والی اہم غذائیں

لندن (ہیلتھ ڈیسک) حسن و دلکشی کے ماہرین کا اصرار ہے کہ قیمتی ترین لوشن اور کریمیں بھی آپ کو وہ تازگی اور حسن نہیں دے سکتیں جو غذائیں فراہم کرتی ہیں جب کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان غذاؤں میں موجود اہم اجزا جلد کو اندر سے خوبصورت بناکر دیرپا اثرات مرتب کرتے ہیں۔
سامن مچھلی:
سامن مچھلیاں امریکا اور یورپ میں رغبت سے کھائی جاتی ہیں۔ ان مچھلیوں کی صحت کے لیے افادیت ثابت ہوچکی ہے۔ سامن میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دل کو محفوظ رکھتے ہیں اور جلد کی بیرونی پرت (ایپی ڈرمس) میں پانی کے نفوذ کو ممکن بناتے ہیں۔ اس طرح جلد تروتازہ اور شاداب رہتی ہے۔ اسی طرح دریا کی ٹراؤٹ مچھلی، ٹیونا، میکرل، ہیرنگ اور سارڈین مچھلیوں میں بھی یہ جزو پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب السی اور کدو کے بیجوں میں بھی اومیگا تھری موجود ہوتا ہے۔
ٹماٹر:
گرمیوں میں گھر سے باہر نکلنے سے قبل ایک دو ٹماٹر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہوتا ہے۔ ٹماٹروں میں موجود لائسوپین جزو دھوپ سے جھلسن کو کم کرتا ہے اور جلد کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا۔ بہتر یہ ہے کہ نیم پکے ہوئے ٹماٹر کھائے جائیں کیونکہ ان کا لائسوپین جلد میں بہتر انداز میں جذب ہوتا ہے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ٹماٹر کا سوپ بھی پیا جاسکتا ہے۔
گاجریں:
بچوں کو کم عمری سے ہی گاجر کھانے کی ترغیب دینی چاہیے۔ گاجروں میں اینٹی آکسیڈنٹس اجزا، فلیوونوئیڈز اور دیگر اجزا موجود ہوتے ہیں جو سورج کی مضر شعاعوں کے جلد پر اثرات کم کرتے ہیں جب کہ جلد کو شگفتہ رکھتے ہیں۔ گاجروں میں پایا جانے والا بی ٹا یروٹین جسم میں وٹامن اے جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے خلیات بڑھتے اور ان کی مرمت ہوتی ہے۔ گاجر کا استعمال بصارت کو بہتر بناکر آپ کو اندھیرے میں بہتر طور پر دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔
بادام:
باداموں میں وٹامن ای کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ دھوپ میں موجود الٹراوائیلٹ شعاعوں کے مضراثرات سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے۔ ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ بادام کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔
دہی:
دہی بدن میں سوزش اور جلن کم کرتا ہے۔ ہاضمے کو بہتر بناکر جلد کے لیے ضروری اجزا جذب کرتا ہے۔ دوپہر کے وقت دہی کا استعمال جلد کے لیے بہترین نسخہ ہے۔
رس دار پھل:
کینو، نارنجی اور دیگر رس بھرے پھل جلد کی اوپری سطح میں موجود کولاجِن کو لچکدار اور ہموار بناتے ہیں۔ رات کو نارنجی کا ایک ٹکڑا یا لیموں پانی جلد کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
بلوبیریز:
بلو بیریز میں پوٹاشیم اور وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس میں شامل اجزا بڑھاپے کو روکتے ہیں اور جلد کو جوان رکھتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق بلو بیریز میں جلد دوست اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں ۔ یہ ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ اور بڑھاپے کو روکتے ہیں۔ غذائی ماہرین کا مشورہ ہے کہ دوپہر اور شام کے کھانے کے درمیان ایک کپ بلو بیریز کھانے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔