اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سلطان اعظم تیموری ریجنل پو لیس آفیسر ملتان کا پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان کا سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ

ملتان (ملک جاوید وینس سے)سلطان اعظم تیموری ریجنل پو لیس آفیسر ملتان نے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جا ئزہ لیا ۔ دورہ کے آغاز پر مقصود احمد خان کھچی ایس ایس پی پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان نے اُن کو خوش آمدید کہا اور سکیورٹی انتظامات کے بارے مکمل بریف کیا ۔ دوران وزٹ سلطان اعظم تیموری آر پی او ملتان نے ادارہ میں قائم کیے گئے سکیورٹی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا ور اس سلسلہ میں جملہ سکیورٹی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں پو لیس اہلکاروں کو مزید چاک و چو بند رہنا ہو گا تاکہ دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔