کائیاں پور میں پراپرٹی دفتر پر7مسلح افراد کا حملہ دفتر میں توڑ پھوڑ، عملہ پر تشدد،1ملزم گرفتار

ملتان(ملک جاوید وینس سے ) کائیاں پور کے علاقے میں پراپرٹی دفتر پر7مسلح افراد نے حملہ کردیا دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور دفترمیں موجود عملے کے 3افراد کوتشددکا نشانہ بنایا پراپرٹی ڈیلرچوھدری محمود کے مطابق عبدالقدیربھٹی نے 7مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کیا عبدالقدیر بھٹی سابق ڈی آئی جی ہے اور زبردستی آفس اور گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ حملہ کیا اور چوہدری محمود سمیت عملے کے تین افراد پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے دفتر کے عملہ کا شور سن کر اہل محلہ اکٹھے ہونے پر 6 افراد فرار ہو گئے اہل علاقہ نے 1ملزم خالد کو پکٹر کر تھانہ شاہ شمس پولیس کے حوالے کردیا ہے اہل علاقہ نے ملزمان کی سرعام غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا تھانہ شاہ شمس پولیس نے واقع کی تحقیق کرتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے MTL-04 MTL-03 MTL-02 MTL-01 MTL-07 MTL-05