اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سانحہ مال روڈ دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت،خودکش جیکٹ اور دیگر سامان فراہم کرنے والے فضل اللہ سمیت7افراد گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ مال روڈ دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،خودکش حملہ آور جیکٹ اور دیگر سامان فراہم کرنے والے فضل اللہ سمیت7افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، خودکش حملہ آور جیکٹ اور دیگر سامان فراہم کرنے والے فضل اللہ سمیت7افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں،اس واقعے سے جڑے ابھی تک 18افراد گرفتا کیے جاچکے ہیں،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے ایک اور سہولت کار فضل اللہ کو ٹانک سے گرفتار کیا ہے،سہولت کار انوارالحق کی معلومات پر خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر فضل اللہ کو گرفتار کیا گیا ،اسی نے خودکش حملہ آور کو خودکش جیکٹ اور دیگر اشیا ءفراہم کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے،ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے لاہور کے مال روڈ پر کیمسٹ ایسوسی ایشن کے مظاہرے کے دوران 13فروری کو خودکش دھماکے میں پولیس افسران سمیت 13 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔