اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کمشیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں ایک عام شہری بھی مارا گیا جب کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ واقعہ کے بعد بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے باعث قابض فوج پر حملوں میں شدت آ چکی ہے اور رواں ماہ یہ بھارتی فوجیوں پر اس قسم کا چوتھا حملہ ہے۔