اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور جی ایچ کیو نے کہاہے کہ ہمیں فری ٹکٹیں نہیں چاہیں ،خرید کر آئیں گے :نجم سیٹھی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہاہے کہ وزیراعظم اور چیف منسٹر نے کہاہے کہ ہمیں کوئی فری ٹکٹ کی ضرورت نہیں ،ہمار ے جن مہمانوں اورمنسٹرز نے آنا ہے ان کی ٹکٹیں خریدیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے پروگرام’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور چیف منسٹر نے کہا کہ ہمیں فری ٹکٹوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،ہمارے جن مہمانوں اور منسٹرز نے آنا ہے ان کیلئے اتنی ٹکٹس چاہیئں آپ ہمیں پیسے بتائیں ہم خریدیں گے جبکہ جی ایچ کیو کی جانب سے بھی یہی کہاگیاہے کہ ہم ٹکٹیں خرید کر ہی میچ دیکھیں گے فری ٹکٹوں کی ضرورت نہیں۔نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے ،فائنل میں متبادل کھلاڑیوں کیلئے پچاس کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر رکھی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ فائنل میچ کیلئے 8سیکیورٹی ماہرین آرہے ہیں جو کہ فائنل میں ماحول دیکھیں گے اور اپنی رپورٹ آگے دیں گے ۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عام ٹکٹ 500 روپے ہو گی جبکہ وی آئی پی ٹکٹس 4 ہزار،8 ہزار اور 12 ہزار روپے کی ہوگی جبکہ اس کی فروخت کل سے شروع کر دی جائے گی ۔