اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیہون شریف دھماکے میں شہید قرار دی جانے والی دو خواتین زندہ مل گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سیہون شریف دھماکے میں شہید قرار دی جانے والی دو خواتین زندہ مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے بہاولپور کی رانی اور پروین کو بھی شہدا کی فہرست میں شامل کیا تھا۔دونوں خواتین زندہ تھیں اور دونوں کو بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سانحہ سیہون شریف کے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سانحہ سیہون شریف میں ملوٹ دو سہولت کاروں کو شکار پور اور دادو سے گرفتار کیا گیا۔ سہولت کاروں کا تعلق داعش سے ہے۔ دووں سہولت کار دہشتگرد عبد الحفیظ پندرانی سے رابطے میں تھے۔ خیال رہے کہ سانحہ سیہون شریف میں 90 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔