اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ای سی اومیں خطے کومربوط بنانےکی بھرپورصلاحیت ہے، ای سی او ہمالیہ سے بحر عرب اور بحر یورال تک پھیلا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ای سی او میں ٹرانسپورٹ ،تجارت ،توانائی وسائل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ای سی اومیں باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کودورکرناہوگا، رکن ممالک باہمی مفادات رکن ملکوں تک پہنچانے کیلئے کام کریں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ای سی اومیں تجارت کے شعبے میں تعاون دیگرعالمی تنظیموں کے مقابلے میں کم ہے، ای سی اومیں اشیاءکی نقل و حمل میں رکاوٹیں دورکرنےکی ضرورت ہے، تنظیم کے لیے حلیل ابراہیم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ رکن ملکوں میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئےگی، ای سی او میں پبلک پرائیوٹ شراکت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے اقتصادی راہداری سے ای سی او رکن ملکوں کو فائدہ ہوگا،انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔