اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شجاع آباد کےعلاقے وزیروالامیں مقامی زمیندارکامسلح افراد کے ہمراہ غریب کسان اوراہل خانہ پر تشدد

شجاع آباد (ملک جاوید وینس سے) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں وزیروالا کے علاقےمیں مقامی زمیندار محمدنواز نے 7مسلح افراد کے ہمراہ غریب کسان امام بخش کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ پر تشدد کیا۔مسلح افراد نے خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تشدد کانشانہ بنایا ۔جس سے2 خواتین نسرین اور صفیہ زخمی ہوگئیں۔ جن کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے امام بخش کے مطابق مسلح افراد اس سے زبردستی مکان خریدنا چاہتے تھے اور انکارکرنے پر قبضہ کرنے کے لیے گھر کی چاردیواری گرادی 15 پرکال کی گئی توملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔اہل علاقہ نے مقامی زمیندار کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کرقانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او کبیرخان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ VID-20170228-WA0009_0358 VID-20170228-WA0005_2196