اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹکٹ 500 والی ہو یا 12 ہزار کی، شناختی کارڈ کے بغیر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی: نجم سیٹھی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فائنل میچ والے دن سٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ رکھنا بھی لازمی ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 10 ہزار افراد کیلئے 500 روپے والی ٹکٹوں کا بندوبست کر لیں گے تاہم کوئی شخص ٹکٹ 500 روپے والی خریدے یا 12 ہزار روپے والی، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے اسے اپنا شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہو گا اور اس کے بغیر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے تحت سٹیڈیم میں داخلے کو شناختی کارڈ سے مشروط کر دیا ہے اور جو شخص بھی شناختی کارڈ کے بغیر آئے گا اسے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔