اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ایس ایل کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

پی ایس ایل کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چار کھلاڑی نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔
لاہور: (سپورٹس ڈیسک) وطن واپس پہنچنے والوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احمد شہزاد، ذوالفقار بابر، سعد نسیم اور عمر امین شامل ہیں۔ گلیڈی ایٹر کے کوچ عبدالرزاق اور پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اسی پرواز سے وطن پہنچے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے پلے آف میں پشاور زلمی کے خلاف سنسنی خیز فتح کے بعد فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے