اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بینکوں کے ذریعے عوام کو پی ایس ایل فائنل کے مزید ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاہور میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کو بے پناہ مقبولیت ملی ہے۔ اس کا واضح ثبوت ٹکٹس کا فٹافٹ فروخت ہو جانا ہے۔ کرکٹ دیوانوں کے اس جذبے کو دیکھتے ہوئے لیگ انتظامیہ نے ٹکٹس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سٹیڈیم میں جگہ کی کمی اور شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاروباری اداروں کو دیئے جانے والے ٹکٹوں کی تعداد کو کم کر کے انھیں بینکوں کے ذریعے عوام کے لئے پیش کیا جائے گا۔ پانچ سو، چار، آٹھ اور بارہ ہزار والے ٹکٹوں میں سے کون سے مزید ٹکٹ فروخت ہوتے ہیں، اس بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔