اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے قیمتوں میں اضافہ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ )مصطفائی تحریک ضلع سیالکوٹ کے صدر ناصر شمیم خاں لودھی، لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ، حامد بیگ انجم اور جواد خاں لودھی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت پاکستان کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ سے زندگی کا پہیہ جام ہو سکتا ہے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے مہنگائی میں بے تحا شہ اضافہ ہونے سے عوام کی مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں اور موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کو نئی دلدل میں دھکیل دیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کے موجودہ حکمرانوں کی پالیسیاں عوام دشمن بن چکی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے براہ راست فائدہ سرمایہ داروں کو پہنچے گا اورغریب عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑہے گا آخر میں انہوں نے کہا کہ آئے روز بڑہتی ہوئی مہنگائی سے اب غریب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔