اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ایس ایل فائنل: دعوت نامے ارسال، سٹیڈیم میں آلات نصب، فل ڈریس ریہرسل

لاہور(ویب ڈیسک) قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کیلئے سٹیج سج گیا۔ سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اہلکاروں کی جانب بسے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔ پی ایس ایل فائنل کے دن لاہور میں زندگی معمول کے مطابق ہو گی۔ سٹیڈیم کے اندر ریسٹورنٹس کے علاوہ کوئی دفتر بند نہیں ہو گا۔ انتظامیہ نے پارکنگ سے سٹیڈیم تک شٹل سروس چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پانچ مارچ کو دو ہیلی کاپٹر قذافی سٹیڈیم سمیت شہر کی فضائی نگرانی کریں گے۔ غیرملکی نشریاتی کمپنی کا براڈ کاسٹنگ سامان لاہور پہنچ گیا۔ سٹیڈیم میں کیمروں سمیت دیگر آلات کی تنصیب شروع ہو گئی۔ تماشائیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا کی گاڑیاں بھی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔ فائیو سٹار ہوٹل میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کیلئے 120 کمرے بک کروا لئے گئے۔ مہمان کھلاڑیوں کیلئے سپیشل کھانے تیار کئے جائیں گے۔ فرائیڈ چکن، بریانی، مٹن دو پیازہ، بیف سٹک، دیسی کھانوں کے ساتھ سویٹ ڈش میں فرنی، کھیر اور جیلی تیار کی جائے گی۔ فائنل میچ کیلئے اعلیٰ سیاسی اور عسکری شخصیات کو دعوت نامے بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ تاہم وقت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل جن کرکٹرز کے ناموں پر انکلوژرز تعمیر کئے گئے تھے آج وہی پی سی بی کے دعوت ناموں سے محروم ہیں۔ نظر انداز کئے جانے والوں میں عمران خان، جاوید میانداد، عبدالقادر اور سرفراز نواز جیسے عہدساز کرکٹرز سرفہرست ہیں۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے بھی فائنل دیکھنے کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ پانچ مارچ کیلئے ٹریفک پلان بھی فائنل ہو گیا ہے۔ مال روڈ سے آنے والے مسلم ٹاؤن پل کے نیچے، کینٹ اور کینال سے آنے والے ایف سی کالج میں جبکہ ڈیفنس اور والٹن سے آنے والے لبرٹی میں پارکنگ کرینگے۔ تمام پارکنگ ایریاز قذافی سٹیڈیم سے کم از کم 600 میٹر کے فاصلے پر رکھے گئے ہیں۔