اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ای سی ایل معاملہ، ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے ماڈ ل ایان علی کی درخواست خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایان علی کا نام عدالتی حکم پر خارج کر دیا ہے اور وہ ملک سے باہر جا چکی ہیں لہذٰا انکی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے جسے خارج کیا جائے جس پر عدالت نے ایان علی کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کردیا ۔ یاد رہے عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد ماڈل ایان علی بیرون ملک جا چکی ہیں ۔