اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آن لائن ٹکٹ بک کروانے کے کچھ ہی دیر بعد کینسل بھی ہو گئی، کرکٹ کے دیوانے دلبرداشتہ ہو گئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹ بک کروانے والے متعدد صارفین کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں ایک ای میل موصول ہوئی کہ ان کی ٹکٹ کینسل کر دی گئی ہے۔ ای میل ملنے پر شائقین کرکٹ شدید مایوسی اور غصے کا شکار ہو گئے۔ تفصٰلات کے مطابق متعدد کرکٹ شائقین اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے جو ٹکٹ آن لائن بک کروائی تھی، وہ بغیر کوئی وجہ بتائے کینسل کر دی گئی ہے۔ اس معاملے سے متاثر ہونے والے ایک شائق محمد شکیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے آن لائن ٹکٹ بک کی اور ویب سائٹ کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی کہ ٹکٹ کامیابی سے بک ہو گئی ہے۔ شکیب نے بتایا کہ ” میں لیکن کچھ دیر بعد مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ میری ٹکٹ کینسل ہو گئی ہے۔“ شکیب کے مطابق اس نے فائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور جانے والی پرواز کی ٹکٹ بھی بک کروا لی تھی اور اب وہ بھی کینسل کروانا پڑے گی جس کے باعث اسے مالی نقصان بھی برداشت کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین کرکٹ میں اتنا جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے کہ آن لائن ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئیں جبکہ بینکوں کے باہر گزشتہ 2 سے 3 روز سے لمبی لمبی قطاریں اور بدنظمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور شائقین ہر حال میں ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔