اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی زیر صدار ت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس،آپریشن ردالفساد کو اہداف کے حصول تک جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آپریشن رد الفسادمیں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہداف کے حصول تک آپریشن رد الفساد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدار اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاءنے انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا کریں ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متفقہ قومی عزم کا عکاس ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔