اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

زرداری اور عمران خان کے بارے میں بڑے انکشاف نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی اپنی کمزوریاں ہیں ، اس جماعت کی اپنی تنظیم بہتر نہیں ہے جس وجہ سے یہ جماعت دوسری آپشن نہیں بن سکتی ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید نے تحریک انصاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں دوسری آپشن نا بن پانے میں پارٹی کی اپنی کمزوریاں ہیں ،پارٹی میں تنظیم سازی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر ہونے والے جھگڑوں میں ہی ساری انرجی صرف ہو جاتی ہے، قائدین نے کہا تھا کہ ہم 100 کے قریب امیدواروں کا پہلے ہی اعلان کر دیں گے لیکن ابھی تک نہیں کیا ، ان امیدواروں کو زبانی ہی بتا دیں تا کہ وہ اپنی مہم چلا سکیں ۔انہوں نے کہا کے عمران خان بھارت کے متعلق کچھ سوچتے ہی نہیں ہیں ، وہ جو کچھ پاکستان کے ساتھ کر رہا ہے اس پر بات کرنی چاہیے ۔انہوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کی مثا ل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا تو نہیں چاہا تھا کی بھارت کے ساتھ جنگ لڑی جائے ،مگر انہوں نے عوام کے جذبات کو زبان دی تھی ، غریب آدمی کی محرومی اور افلاس کو اجاگر کیا تھا، کسی کی خدمت وہ کر سکے تھے یا نہیں وہ الگ بات ہے ۔ہارون الرشید نے کہا کہ عوام میں سیاسی بلوغت آ رہی ہے ،ہم بھارت کو گالم گلوچ کیوں کریں ، جب وہ حملہ کرے گا تو ہم بھی اس کا جواب دے دیں گے ۔لوگ آصف زرداری سے تنگ تھے اس لیے انہوں نے نواز شریف کو ووٹ دیئے تھے نا کہ ان کے منشور کو دیکھ کر ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر آج تھوڑی سے سمجھ داری کا مظاہرہ کریں انہیں دو سے تین مہینے بھی نہیں لگے گیں وہ اس سے بہت آگے نکل جائیں گے مگر اس بات کا کیا اعلا ج ہے کہ وہ کچھ سمجھنا ہی نہیں چاہتے ۔