اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کا شجاع آباد میں میونسپل کونسلر میاں سرفراز احمد بوولہ کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو

ملتان (ملک جاوید وینس سے)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے شجاع آباد میں میونسپل کونسلر میاںسرفرازاحمدبودلہ کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں مگرمیں ان کے بارے میں اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتاکہ ان کوحکومتی کام کاموقع ہی نہیں ملا ان کی سابقہ ٹیم سے ملک میں تبدیلی کی توقع تھی لیکن اس وقت ان کے گرد جولوگ مختلف پارٹیاں چھوڑکرجمع ہوچکے ہیں وہ کسی نظریے کے امین نہیں ہیں، اس لیے عمران خان کی موجودہ ٹیم سے ملک میں کسی قسم کی تبدیلی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 سال کے بعد پیپلزپارٹی کے قائد بلاول بھٹو ملتان کے قاسم باغ میں تاریخی جلسہ کرتے مگرجودہشت گردی کی لہرآئی اس سے چاروں صوبے متاثرہوئے ان شہادتوں کی بنیاد پر ہم نے جلسہ ملتوی کردیا۔ آئندہ جلسے کافیصلہ پارٹی اجلاس میں ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی بلاول بھٹومیں بھرپور قائدانہ صلاحتیں ہیں اور وہ ملک کے 69 فیصد سے زائد نوجوانوں کے واحد نمائندے ہیں پیپلزپارٹی نے ہی غریب عوام کو شعورعطاکیا جنوبی پنجاب میں آئندہ الیکشن پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی این اے 152 میں ان کے الیکشن لڑنے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی تومیں عدالتی نااہل ہوں تاہم عدالت کے فیصلے کے بعد پارٹی کافیصلہ ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پاکستان کاہی نہیں بین الاقوامی مسئلہ بن چکی ہے اس کے خاتمہ کیلئے اقوام عالم پاکستان کاساتھ دیناچاہئیے مسلم لیگ ن کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے خبریں کے سوال پرسید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا سیاسی مستقبل پانامہ کیس سے منسلک ہے۔ بعدازاں انہوں نے پیپلزپارٹی کے مرحوم صوبائی رہنما رانا محمد اسلم نون کی اہلیہ کی قل خوانی میں بھی شرکت کی ان کے بھائی سابق صوبائی اسمبلی سیداحمد مجتبیٰ گیلانی ،سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ 203 میں کامران عبداللہ، یوسی چئیرمین میاں ساجدب صیربودلہ اوردیگرشخصیات بھی موجود تھیں۔