اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبہ :چینی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے پر عمل درآمد کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مطلوبہ اجازت نامہ کے فوری اجرا کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت سیپزنڈ سے کچلاک تک 48 کلو میٹر طویل ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چینی انجینئروں اور ماہرین پر مشتمل ٹیم کوئٹہ پہنچی ۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ:”میرے ماں باپ،جان ،نوکری سب اللہ کے رسول پر قربان“،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس حکم لکھواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے چینی کمپنی کے ماہرین کی ٹیم نے کوئٹہ پہنچ کر منصوبے کے سروے اور فیزیبلیٹی رپورٹ پر کام شروع کر دیا ہے جس کے لیے چینی کمپنی کو حکومتی سطح پر اجازت نامے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ داخلہ کو چینی ٹیم کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں ہر قسم کی معاونت کی فراہمی اور سروے کے لیے مطلوبہ اجازت نامہ کے فوری اجراکی ہدایت کی ہے۔