اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صوابی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوابی کےعلاقے ملک آباد میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا تو ایک کمپاؤنڈ میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے واقعات ایک مرتبہ پھر بڑھ گئے ہیں جس کے بعد دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا ہے۔