اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صوابی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10دہشتگرد ہلاک

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 10دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا جبکہ انکے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوابی کے علاقے باجا میں آپریشن کے دوران10دہشتگردوں کو مار گرایا جن کے قبضے سے جدید اسلحہ اور ممنوعہ لیٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔کامیاب آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا جبکہ فراریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان دہشتگردوں کا تعلق کس شدت پسند تنظیم سے تھا ۔