اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مرادعلی شاہ نے شہری حکومت کوکھری کھری سنادی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےکہا ہے کہ ماضی میں صوبوں کے پاس اختیارات نہیں تھے تو کیا انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ ایک تقریب میں بات کرتےہوئے وزیراعلی سندھ نے شہری حکومت کو خوب لتاڑا۔ انھوں نے کہاکہ شہری حکومت والے اختیارات مانگ مانگ کر وقت گزر دیں گے۔ انھوں نے تلقین کی کہ شہری حکومت کےپاس جو اختیارات ہیں ان کو استعمال کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ شہری حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہ بیٹھیں بلکہ کام کریں ۔1973میں کہاگیا تھا کہ صوبوں کو پاورز دی جائیں گی۔2010میں پاورز دی گئیں مگر ہم اس وقت تک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے رہے۔