اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایس پی چوہدری اسلم خودکش حملےمیں شہید نہیں ہوئے،انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس پی چوہدری اسلم پر حملہ خود کش نہیں تھا۔ گاڑی میں بم کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے ہی ساتھی اہلکار نے نصب کیا تھا۔ مہران ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں کے انکشاف نے کھلبلی مچادی۔ چوہدری اسلم کو مارنے والا ان کا اپنا ہی ساتھی ،آستین کا سانپ نکلا۔چوہدری اسلم کی گاڑی میں دھماکہ خودکش نہیں تھا۔کورنگی سےگرفتار چاردہشتگردوں نےتہلکہ خیزانکشافات کردئیے۔دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر نصب کیاگیاتھا۔دھماکہ خیز مواد ورکشاپ لے جانے کےبہانے نصب کیا۔ کورنگی مہران ٹاؤن سے گرفتار چار دہشت گردوں نے انکشاف کیاہےکہ چوہدری اسلم کی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد ان ہی کی ٹیم میں موجود اہلکار نے نصب کیا تھا۔ یہ اہلکار، ہلاک دہشت گرددلدار چاچا کا کمانڈر تھا۔ اس اہلکار نے ورکشاپ لے جانے کے بہانے گاڑی میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ گرفتار دہشتگردوں ظفرعرف سائیں، سید حسان، قاری جاوید اور وزیرعرف ریحان نے بتایا کہ اس حملے کے لیےاہلکار کو پانچ کروڑروپےمعاوضہ دیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کے سنسنی خیز انکشافات نے پولیس اور تفتیشی افسران کے ہوش اڑادئے ہیں۔