اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹی وی چینلز پروگرامز میں خواتین کے غیر اخلاقی لباس کے خلاف پیمرا کو لیگل نوٹس

لاہور(مانیترنگ ڈیسک) ٹی وی چینلز پروگرامز میں خواتین کے غیر اخلاقی لباس کے خلاف پیمرا کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔یہ لیگل نوٹس مدثر چودھری اور شاہد ندیم کی جانب سے بھیجا گیاہے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں پاکستانی ثقافت کی بجائے بیرونی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے،قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ ٹی وی کے پروگراموں میں پیشہ وارانہ امور سر انجام دینے والی خواتین کا لباس کسی صورت پاکستانی معاشرے کا عکاس نہیں۔قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ قوانین کی لاف ورزی کرنے پر پیمرا نے اب تک کیا کاروائی کی اس کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں۔درخواست گزار کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو آئین کی دفعہ 2(اے) کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے،قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ اگر 15روز میں اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت پیمراءنے جواب نہ دیا تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔