اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لوڈ شیڈنگ پر قوم معافی دے لیکن لوڈشیڈنگ تو ہوگی:وزارت پانی و بجلی

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے اور پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنے والا بھارت خود تنہا ہو جائے گا۔ نیویارک میں طلبا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی جب کہ چین کا وژن ایک بیلٹ ایک شاہراہ پورے خطے میں امن و استحکام کا باعث بنے گا اور اس منصوبے میں تمام ممالک اور لوگوں کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کا خواہاں اور خطے کے تمام ممالک سے تعلقات میں تعاون چاہتا ہے، پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے لیکن بھارت نے جامع مذاکرات کا عمل معطل کر کے باہمی تعلقات خراب کر دیئے، وزیراعظم نوازشریف بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے پرعزم ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان 7 مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہو چکا ہے اس لئے بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی اور پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنے والا خود تنہا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے جب کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل مذاکراتی عمل ہے۔