اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گستاخانہ مواد کیس کی درخواست نمٹا دی گئی،مختصر فیصلہ آج،تفصیلی بعد میں سنایا جائے گا:جسٹس شوکت صدیقی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی درخواست نمٹا دی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے گستاخانہ مواد کیس کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائے گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ نفل پڑھ کر شکر ادا کروں گا کہ اللہ نے ملک کو عذاب سے بچا لیا،تمام ادارے اس معاملے پر کام کررہے ہیں سوائے ایک دو کے،یہ سب کے ایمان کا مسئلہ ہے۔ سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے،آئی جی،چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ٓآئی ٹی نے 3 ہفتے کی مہلت لی تھی مگر کچھ نہیں کیا۔جسٹس شوکت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اور کیا کرسکتی ہے،نشاندہی کردیں تو خود پکڑ کر لے آتا ہوں۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر تھا فائل آج ہی پڑھی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے مظہر کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر ملزم نامزد ہوتو پاکستان لاسکتے ہیں،ریڈوارنٹ کے ذریعے بلاگرز کو واپس لایا جائے گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عبوری حکم ابھی اور تفصیلی فیصلہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد جاری کیا جائے گا اور یہ خیال رکھا جائے کہ کیس میں کیس کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔