اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیہون کےقریب ٹرین کی4بوگیوں میں آتشزدگی

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی چار بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ سیہون کے علاقے لعل باغ کے قریب پہنچی تو اس کی 3بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کےباعث 2افراد زخمی ہوگئے۔متاثرہ ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کو روک کر متاثرہ بوگی کےتمام مسافروں کواتار لیاگیاتاہم آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید تین اور بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بوگیوں کو ٹرین سے علیحدہ کرنے کےکام کا آغاز کردیا اور ساتھ ہی سیہون سے فائربریگیڈ کےعملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک کی بوگی میں آتشزدگی شاٹ سرکٹ کے باعث ہوئی تاہم اس میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ بوگیوں کوالگ کر کےٹرین کو اس کی منزل کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔واضح رہےکہ رواں ہفتے کے آغاز میں صوبہ پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں ہرن مینار کے قریب مسافر ٹرین اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے بعد ٹرین کی پہلی پانچ بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی،جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 10 مسافر زخمی ہوگئےتھے۔