اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور:انارکلی گنپت روڈپرپلازہ میں لگنےوالی آگ پرقابوپالیاگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کےکاروباری علاقے انار کلی میں شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث 21دکانیں جل کرخاکستر ہوگئیں۔تفصیلات کےمطابق لاہور کےمعروف کاروباری علاقے انارکلی میں شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتےپلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 21 دکانیں جل گئیں۔فائربریگیڈ اورضلعی انتظامیہ کی 10گاڑیایوں نے تقریباََ6 گھنٹےبعد آگ پر قابو پالیا۔متاثرہ پلازہ کےمالکان نےریسکیو اور فائربریگیڈ کےعملے پر بروقت کارروائی نہ کرنےکا الزام لگایا ہے۔ریسکیو ذرائع کےمطابق گنپت روڈ گڈی بازار کے 4منزلہ پلازے میں رات 2 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نےدیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا۔تنگ گلیوں اور دکانیں بند ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتاہم چھ گھنٹے بعد آک پرقابو پالیا جبکہ ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے۔ڈی او ریسکیو ڈاکٹر احمد رضا کا کہناہےکہ پلازہ میں دکانیں اور گودام ہیں جن میں سجاوٹ کا سامان موجودتھا۔انہوں نےکہاکہ داخلی وخارجی راستےنہ ہونے سےآگ بجھانے کےعمل میں مشکلات پیش آئیں۔