اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پراپرٹی ڈیلرعمران اسلم کی معذورشخص کیساتھ 1لاکھ کی نوسربازی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مکان کرایہ پر دلانے کے عوض ایک لاکھ روپے سے زائد رقم امانت کے طور پر رکھنے کے بہانے پراپرٹی ڈیلر نے معذور شخص کو اسکی رقم سے محروم کر دیا ۔ شخص نے امانت میں خیانت اور رقم کی واپسی کا مطالبہ پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے پر بروکر کے خلاف تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن کے رہائشی معذور شخص محمد عاطف نے پراپرٹی ڈیلر عمران اسلم ولد حاجی محمد سلیم سے ساکن 446سی سیٹلائیٹ ٹاؤن کو مکان کرایہ داری پر دلانے کیلئے رابطہ کیا ۔ جس نے ایک مکان 458سی کے عوض دس ہزار پانچ سو روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کا چیک نمبری 03764862الائیڈ بینک سیٹلائیٹ ٹاؤن لیکر 7دن کے اندر مکان کا قبضہ دلانے کا معاہدہ کر لیا ۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ مذکورہ مکان کسی اور کو کرایہ داری پر دیدیا گیا ہے ۔ چیک اور رقم کی واپسی پر پراپرٹی ڈیلر دھمکیوں پر اتر آیا ۔