گلیانہ سے خبریں

گورنمنٹ سنٹر پرائمری سکول سہنہ میں تقریب تقسیم انعامات
555555گلیانہ( ڈاکٹر انصرفاروق)گورنمنٹ سنٹر پرائمری سکول سہنہ میں تقریب تقسیم انعامات جس میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت ۔ اور مہمانوں نے پوزیشن ہولڈز بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قیصر لطیف نے سر انجام دئے۔ ہیڈماسٹر پرائمری سکول سہنہ محمد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے تعاون اور اساتذہ کی محنت سے یہ سکول دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں اسی سکول میںپڑھا ہوں اور آج اس سکول میں بچوں کو تعلیم دیتے ہوئے مجھے 32 سال ہو گئے ہیں۔والدین کا کام ہے کہ بچوں کو تعلیم دیں۔ کیونکہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد والدین کا احترام اور ادب کرنا سیکھے گا۔ جو کل بڑھاپے میں آپ کے کام آئے گا۔ آپ والدین سکول میں اساتذہ سے رابطہ رکھیں۔اور اپنے بچوں کی تعلیم کے بارے میں اساتذہ سے معلومات شیئر کریں۔ انھوں نے کہا کاوش ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے بچوں کو اسکول شوز دئیے جاتے ہیں۔ وردی وغیرہ بھی دی جاتی ہیں۔ مگر یہاں میں آپ سے کہوں گا کہ اگر آپ بچے کو وردی اور شوز لے کر دے سکتے ہیں۔ تو برائے مہربانی مستحق بچے میں اپنے بچے کا نام نہ لکھوائیں۔ کیونکہ اس طرح کسی اور غریب کا بچہ یہ حاصل کرے لے گا۔ انھوں نے کہا میرے لئے ایک چوہدری کا اور ایک مزدور کا بچہ برابر ہیں۔ مگر میں اس بچے کی زیادہ عزت کروں گا جو قابل ہوگا۔ انھوں نے تمام مہمانوں اور والدین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اور ساتھ میں اعلان بھی کیا کہ داخلہ شروع ہے لہذا اپنے بچے کو اسکول میں داخلہ کروائیں۔ انھوں نے اپنے اساتذہ کے مثالی ڈسپلن کی بھی تعریف کی۔ اس موقعہ پر سکول کے سابقہ ٹیچر حاجی عبدالرشید نے اعلان کیا کہ جو بچہ اس سال پنجم کے امتحان میں 80 فیصد نمبر لے گا وہ اس کو سائیکل انعام دیں گے۔ تقریب میں موجو د مہمانوں میںA-E-O چوہدری بلال انور۔ چوہدری معین الدین سہنہ ۔ چوہدری طاہر انجم ۔ چوہدری سُہیل ۔ چوہدری اشتیاق۔ پروفیسر فرحان پنجاب کالج۔ پر نسپل منھاج القرآن سکول چک کمال۔ قیصر اسماعیل چیئر مین میڈیا کونسل نصیرہ۔ حاجی عبدالرشید۔ ۔ جب کہ سکول سٹاف ہیڈ ماسٹر پرائمری سکول سہنہ محمد رفیق۔ سینئر ٹیچر محمد غضنفر۔ قیصر لطیف۔ حافظ حبیب اللہ۔ محمد ارشد۔ عامر سُہیل بھی تقریب میں موجود تھے۔

GES چک بختاور اپنے علاقے میں ایک معیاری تعلیم درس گاہ ہے
asad rafiqueگلیانہ( ڈاکٹر انصرفاروق) GES چک بختاور اپنے علاقے میں ایک معیاری تعلیم درس گاہ ہے۔ اس کے اچھے نتائج اور ڈسپلن اپنی مثال آپ ہیں۔ ان سب کا سہرا ہیڈ ماسٹر سکول ھذا محمد سلیم اور ان کے سٹاف کے سہرا۔ کیونکہ ہیڈ ہی اپنی ٹیم کو لیڈ کرتا ہے ۔ اور اگر ٹیم کا کپتان محنتی اور مخلص ہو تو ٹیم بھی جوش و جذبہ سے محنت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت انجینئر اسد رفیق چک بختاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ ایلیمنٹر ی سکول چک بختاور اپنے علاقے کے اچھے پرائیویٹ سکولوں سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہے۔ اور یہاں کا سٹاف موجودہ دور کے تمام جدیدتعلیمی تکنیک سے واقف ہیں۔ اور بچوں کو تعلیم دینے میں ہمہ تن گوش ہیں۔ مجھے سکول کا ماحول اور ہیڈ ماسٹر محمد سلیم اور ان کے سٹاف کی محنت اور لگن دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ انھوں نے کہا میں ہیڈ ماسٹر صاحب سے سکول کے حوالے ہر کسی کا تعاون کرنے کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ اسد رفیق نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقعہ پر سکول کو 20000 روپے کا ڈونیشن بھی پیش کیا۔

تحریک منہاج القرآن کےوفد کی مسلم لیگ ق کے رہنما سے ملاقات
17759881_1093984780701363_2863649797108528740_nگلیانہ(ڈاکٹر انصر فاروق) تحریک منھاج القرآن کے ضلعی اور مقامی رہنمائوں کی مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری عرفان عبداللہ سے ان کی رہائش گا ہ گلیانہ محلہ عبداللہ پور میں ملاقات۔ یہ ملاقات تقریباً3 گھنٹے جاری رہی۔ جس میں چوہدری عرفان عبداللہ نے تحریک منھاج القرآن کو گلیانہ میں دفتر مہیا کرنے کا وعدہ کیا ۔ اور اپنی طرف سے تحریک منھاج القرآن گلیانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جیسا مدبر عالم پوری دنیا میں اس وقت نہیں ہے۔ ان کی دین اسلام کے لئے خدمات اپنی مثال آپ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوام میں آئین کی آرٹیکل 62.63 کو روشناس کروایا۔ انھوں نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ڈاکٹر طاہر القادری کو صحت کاملہ و اجلہ عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے چوہدری عرفان عبداللہ سے تحریک منھاج القرآن کے رہنمائوں چوہدری محمد افضل بجاڑ اور حامد شید ملاگر ۔ عرفان حامد ملاگر ملاقات کر چکے ہیں۔ اور اس کے بعد ضلعی امیر مرزا طارق بیگ کنجاہ ۔ اور راجہ وحید سرائے عالمگیر ۔ ڈاکٹر یاسین تیرو چک۔ چوہدری محمد افضل بجاڑ۔ حامد رشید ملاگر۔ محمد آصف قادری چیچیاں۔ صغیر عباس باہروال۔ ارشد محموقادری نصیرہ۔ نثار احمد نظامی منگلیہ۔ حسن یعقوب گلیانہ۔ محمد ارسلان اصغر بھدر۔ شہزاد افضل بھدر۔جاوید اقبال بھگوال۔اور عمران میر گلیانہ نے ان سے ملاقات کی ۔ امیر ضلع گجرات مرزا طارق بیگ نے چوہدری عرفان عبداللہ کے تعاون پر ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔