اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کا حکم معطل،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کردیا اور پی ٹی آئی کے کرنل (ر)سلطان اعوان کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی بناء پر بلے کے نشان پر آئندہ انتخابات لڑنے سے روک رکھا تھا۔