اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی میں گرمی کے خدشے کے پیش نظر ماہرین کی عوام کو احتیاطی تدابیر

کراچی (ہیلتھ ڈیسک) ماہرین طب نے کراچی میں گرمی کے خدشے کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ كراچی میں تیزدھوپ اورگرمی سے متاثر ہونے والے افراد كے علاج کے لیے جناح اسپتال نے خصوصی اقدامات کیے ہیں، صوبائی محكمہ صحت کی جانب سے ممكنہ ہیٹ اسٹروك سے نمٹنے کے لیے سركاری اسپتالوں میں ٹھوس اقدامات نہیں كیے جاسكے لیكن جناح اسپتال انتظامیہ نے اپنی مدد آپ كے تحت عوام كو ممكنہ ہیٹ اسٹروك سے بچاؤكے لیے آگاہی پمفلٹ شائع كرادیئے جس میں ہیٹ اسٹروك ہونے كی صورت میں تصاویركی مدد سے آگاہی فراہم كی گئی ہے۔ جناح اسپتال كی ایگزیكٹوڈائریكٹرڈاكٹر سیمی جمالی نے كہا كہ كراچی میں شدید گرمی اورتیز دھوپ سے ہیٹ اسٹروك ہوسكتا ہے، لہٰذا شدیدگرمی كے اوقات میں باہر نكلنے سے گریزكریں، محنت كش اورگھروں میں كام كرنے والی خواتین كام كے دوران پانی، گھر كے ٹھنڈے مشروبات كا مسلسل استعمال ركھیں۔ انہوں نے كہا كہ اس موسم میں بازار میں كھانے پینے والی اشیاء سے بھی اجتناب كریں كیونكہ شدید گرمی كے موسم میں بازار میں فروخت ہونے والے مشروبات میں مختلف جراثیم كی نشوونما ہونے لگتی ہے لہٰذا اس سے گریز کیاجائے۔ دوسری جانب ماہرین طب كا كہنا ہے كہ گرمی میں باہر نکلنے والے لوگ سر ڈھانپ کر رکھیں، ہلكے كھانے كھائے جائیں، مرغن اور تیز مصالحے جات كھانوں سے مكمل اجتناب كیاجائے جب کہ بچوں میں اسہال اور قے كی صورت میں فوری او آر ایس استعمال كرایا جائے اور معالج سے رجوع كیا جائے۔