اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور دھچکا ، رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ، رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو نے کا فیصلہ کر لیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا ساتھ چھوڑ کر مصطفی کمال کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں ۔ ارتضیٰ فاروقی گزشتہ کافی عرصے سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ روز ہی کراچی پہنچے ہیں ۔وہ گلستان جوہر سے 2013ءکے انتخابات میں پی ایس 119سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ایک پریس کانفرنس کے دوران پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔