اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے نیا ایشو کھڑا کردیا، حکومت نئے مسئلے میں پھنس گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف محاذ گرم کرنے کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ، پانامہ کے ساتھ اصغر خان کیس میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت اصغرخان کیس کو قانونی اور عوامی سطح پر اٹھایا جائے گا ۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اصغر خان کیس کو اب فائلوں میں بند نہیں رہنے دیں گے ۔ ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے جواب نہ ملنے پر کارروائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔ترجمان کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے ۔