اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بیدیاں روڈ دھماکہ،تحقیقات کیلئے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر اقبال سربراہ مقرر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بیدیاں روڈ دھماکے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس کے سربراہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر اقبال ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بیدیاں روڈ پرمردم شماری کی ٹیم پر ہونیوالے خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہے جس میں ایم آئی،آئی ایس آئی،آئی بی اورپولیس کے نمائندے شامل ہوں گے ،جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر اقبال کریں گے ، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ طور پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بیدیاں روڈ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5فوجیوں سمیت 7افراد شہید اور 18زخمی ہوگئے تھے۔