اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار آپس میں ہی لڑپڑے، فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاؤں بٹرا میں ضلعی کونسل کے ضمنی الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران نے آپس جھگڑ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ کے نواحی گاؤں گوٹھ بٹرا میں ضلع کونسل کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اے ایس آئی خان لاشاری اور اے ایس آئی صدر الدین جونیجو کو سیکیورٹی کے فرائض سونپے گئے تھے، پولنگ کے آغاز پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ،اسی اثنا میں خان لاشاری نے فائرنگ کردی جس سے صدر الدین شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس افسران کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات انتہائی خراب تھے اور اس سے پہلے بھی وہ آپس میں الجھ چکے تھے۔ اے ایس آئی خان لاشاری کو گرفتار جب کہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔