اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے ممبران کا چناؤ اور اعزازی شیلڈ کی تقسیم

دبئی (اوورسیز ڈیسک) دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں میں سے تقریباً 136 لوگوں کو اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل OPAC کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ OPAC کے نومنتخب ممران OPF اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اوورسیز پاکستانی کو درپیش مسائل سے حکومت کو آگاہ کریں گے اور ساتھ ہی مسئلے کا حل بھی تجویز کریں گے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بطریق احسن حل ہوں گے اور بتدریج اس میں کمی بھی آئے گی۔ گزشتہ روز دبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں امارات بھر سے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور مختلف سیاسی پارٹیوںکے نمائندوں کے علاوہ کویت، قطر، سعودی عرب، گلف کے دیگر ممالک اور پاکستان سے OPAC کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب ممبران کو اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور بورڈ آف گورنرز کے ممبر چودھری نورالحسن تنویر نے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن کی موجودگی میں اعزازی شیلڈز دیں۔ 01اس موقع پر OPF کی بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور ممبر بورڈ آف گورنرز چودھری نورالحسن نے تقاریر کرتے ہوئے OPAC اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی اہمیت اور کام کے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں OPF کے چند ممبرز ہی پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے مسائل سنتے تھے لیکن اب اس دائرہ کار کو بڑھادیا گیا ہے۔ پوری دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی بسلسلہ روزگار موجود ہیں ان میں سے 136 لوگوں کو OPAC میں لیا گیا ہے۔ یہ ممبران OPFکے ساتھ ہوں گے اور رضاکارانہ کام کریں گے۔ OPAC کے ممبران اپنے اپنے علاقوں سے لوگوں کے مسائل سنیں گے اور OPF کو نہ صرف آگاہ کریں گے بلکہ مئلہ کا حل بھی بتائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے چند ماہ میں OPF میں تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے جو نظر آرہی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ OPF مزید فعال ہوگی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔02اس موقع پر کویت سے آئے ممبران ماجد علی، چودھری عبدالستار، سعودی عرب سے خالد جاوید چیمہ، یو اے ای سے چودھری محمد صدیق، ملک رحمن بنگش، محمد احمد شیخانی، چودھری فیصل الطاف، محمد شہزاد بٹ، طاہر منیر طاہر، عبدالشکور ابی حسن، فرزانہ چغتائی، وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات، فرزانہ کوثر، فرزانہ منصور، فاریحہ فاروقی، میاں عمران احمد، خلیل بونیری، ماجد علی چودھری، پرویز اقبال، عبدالمجید شاہ، میاں عابد علی، سلمان خان، ملک عابد، شیخ محمد عارف، ادریس انور، احمد حسن، ڈاکٹر محمد فرحان، غلام مصطفی مغل، محسن مجبتیٰ، محمد یونس پراچہ، چودھری محمد اکرم، راشد رفیق بٹ، منظور الحق، مرزا الطاف حسین اور دیگر متعدد لوگوں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ متذکرہ لوگوں کو شیلڈز دیتے وقت قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن اور قونصلیٹ کے دیگر ارکان رانا ثمر جاوید ڈپٹی قونصل جنرل اور ویلفیئر اتاشی بھی موجود تھے۔ OPAC کی تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالوحید پال نے انجام دئیے۔ 03OPAC کے ممبران کو ان کی منفرد اہلیت اور مختلف شعبوں اور علاقوں میں اچھی شہرت رکھنے کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے۔ OPAC کے تمام منتخب ارکان جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہیں اور پاکستان کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں OPAC کے نومنتخب ممران نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے لئے کام کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ OPAF کے بورڈ آف گورنرز ن ے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر ہر دم پورا اتریں گے۔ OPAC کے نومنتخب ارکان کو اجتماعی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔04اس موقع پر چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ آئندہ مزید لوگوں کو OPAC اور OPC یعنی اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ساتھ کام کرنے کے لئے بھی لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنا ہے تاکہ وہ مل جل کر اپنے مسائل کے حل کی کوشش کریں اور حکومت کو بھی تجاویز دیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد وہ گلف ریجن کے دیگر ممالک میں بھی جائیں گے اور OPAC کے منتخب ممبران سے ملیں گے جبکہ یورپ، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں OPAC کے ممبران کی تعیناتی کا عمل ستمبر 2017ءتک مکمل کرلیا جائے گا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ OPF کے ایم ڈی حبیب الرحمن گیلانی بھی اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو خود بھی دیکھ اور سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل جل کر OPF کو ایک فعال ادارہ بنائیں گے تاکہ ماضی مٰنا س پر لگی سفید ہاتھی کی چھاپ اترسکے۔ 001 002 003 004
005 006 007 008 009 010