اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم نے ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات منظور کر لیں، طارق فاطمی عہدے سے فارغ، راﺅ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں اور اس پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل انفارمیشن افسر راﺅ تحسین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راﺅ تحسین کے خلاف 1973ءکے رولز کے مطابق محکمانہ کارروائی ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈان اخبار اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن (اے پی این ایس ) کو بھجوا دیا گیا ہے اور اے پی این ایس کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی این ایس کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق مواد کی تشہیر ادارتی و صحافتی اخلاقیات سے ہم آہنگ کی جائے۔