اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قرعہ اندازی، 87ہزار 419 عازمین حج کا انتخاب، سعودی عرب سے مزید 15ہزار کا حج کوٹہ مانگا ہے:وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے 1 لاکھ 4 ہزار 982 خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، کامیاب ہونے والوں میں 87ہزار 419 عازمین کو منتخب جبکہ 17563 خوش نصیبوں کو سندھ ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے تک ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا۔ 90 سال سے زائد 197 معمر مرد و خواتین کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا گیا ہے، حج آپریشن کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا اور 6 اکتوبر کو مکمل ہوگا، سرکاری حج کوٹے میں اضافے کے فیصلے کا سندھ ہائیکورٹ میں بھرپور دفاع کیا جائے گا۔جمعہ کے روز وزارت مذہبی امور کے دفتر میں سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 15 ہزار کا حج کوٹہ مانگ لیا، سعودی جواب کا انتظار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ حج سکیم کے تحت حج درخواستیں 17 اپریل سے لے کر 26 اپریل تک وصول کی گئی تھیں اور پورے پاکستان سے 10 دنوں میں کل 338696 حج درخواستیں موصول ہوئیں جو کہ 89,040گروپس پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج درخواستیں 10 بینکوں کی مخصوص برانچوں میں وصول کی گئیں۔ حج درخواستوں کی مد میں جمع ہونے والی رقم کو شریعہ اکاﺅنٹ میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2015ءاور 2016ءمیں قرعہ اندازی کے ذریعے گورنمنٹ حج سکیم کے حجاج کرام کے انتخاب کے اقدام کو وسیع پیمانے پر اس کی شفافیت کی وجہ سے سراہا گیا لہٰذا حج 2017ءمیں بھی قرعہ اندازی کے ذریعے ہی حجاج کرام کی سلیکشن عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کی طرف سے مشاورتی ورکشاپس اور تحریری طور پر وصول ہونے والی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ حج سکیم 2017ءکا نفاذ 60 فیصد (107,526) کے تناسب سے گورنمنٹ حج سکیم اور 40 فیصد (71,684) پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی وساطت سے عمل میں لایا جائے گا تاہم چونکہ کوٹے کی تقسیم کا معاملہ ابھی تک معزز عدالتوں میں زیر غور ہے لہٰذا گورنمنٹ حج سکیم کے 60 فیصد کوٹہ (107,526) میں سے ہارڈشپ کی سیٹیں منہا کرکے 105,376 میں سے 50 فیصد 87,813 حجاج کرام کو قرعہ اندازی کے بعد کامیاب قرار دیا جائے گا جبکہ باقی 10 فیصد (17,563) کو ویٹنگ لسٹ والے درخواست گزاروںکو معزز عالتوں کے فیصلے کی روشنی میں مطلع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام درخواست گزاروں کو قرعہ اندازی کے نتائج کی اطلاع بذیعہ ایس یم ایس کردی جائے گی۔اس کے علاوہ قرعہ اندازی اور اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے وزارت کی ویب سائٹwww.hajjinfo.org یا www.mora.gov.pk اور حج انکوائری نمبر 051-9205696 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کو 8مئی 2017ءتک اپنے پاسپورٹ متعلقہ بینک/ برانچ میں جمع کروانالازمی ہوں گے جبکہ قرعہ اندازی میں ناکامہ ونے والے درخواست گزار بینک / برانچ سے اپنی جمع کردہ رقم دفتری اوقات میں بینک سے واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے لئے وزارت کی الگ سے منظوری کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بینک پیسے واپس کرنے میں پس و پیش سے کام لے تو درخواست گزار وزارت کے اکاﺅنٹ آفیسر 051-9208465 پر رابطہ کرکے اس بینک / برانچ کی شکایت کرسکتا ہے۔