اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سجن جندال دراصل کس بلا کا نام ہے؟

کراچی(نیوزڈیسک) ارب پتی ہندو تاجر سجن جندال بھارتی ا سٹیبلشمنٹ کے بہت قریب ہے اور ”را“ نے ہی اسے 2012ءمیں افغانستان میں فولاد کا بڑا ٹھیکہ دلوایا تھا، تاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کو بھی اس کی آڑ میں اپنے مزید لوگ افغانستان میں تعینات کرنے کا موقع مل سکے، سجن جندال ہی وہ واحد شخص ہے جو بھارتی انٹیلی جنس کے بہت قریب ہے اور اس کے ذریعے ہی بھارتی وزیر اعظم نواز شریف تک خفیہ پیغام رسائی کرتے ہیں ۔
روزنامہ امت کے مطابق 2012ءمیں سابق افغان صدر حامد کرزئی نے جندال کی کمپنی جے ایس ڈبلیو کو حاجی جک مائنز سے 8.1 ارب ٹن فولاد نکالنے کا ٹھیکہ دیا تھا۔ یہ دنیا کی دوسری بڑی فولاد کی کان ہے، جو افغان صوبہ بامیان میں واقع ہے۔ اس ٹھیکے کو دلوانے میں ”را“ نے اس کی مدد کی تھی، جبکہ افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس بھی ان بورڈ تھی۔ اس ٹھیکے کے بعد سے حامد کرزئی بھی جندال کے دوست بن گئے۔ سجن جندال کی بھارتی خفیہ ایجنسی سے قربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ وہ بھارت کی سرکاری سٹیل کمپنی میں بھی واحد حصے دار ہیں۔دریں اثناءمعروف بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی حالیہ کتاب کے صفحہ نمبر 58میں لکھا ہے کہ مودی اور نواز شریف کے درمیان خفیہ پیغام رسائی کا کام سجن جندال انجام دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں سجن جندال اور اس کا بیٹا پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد سجن جندال نے ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ جب بھی مذاکرات شروع ہونے ہوتے ہیں، پاکستانی ایجنسیاں کوئی نہ کوئی دہشتگردی کا واقعہ کرادیتی ہیں۔ اس کے بیٹے نوین جندال نے پاک فوج کو بزدل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چھپ کر وار کرتے ہیں