اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

سکھر(نیوزڈیسک)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے،ہرجگہ سے آواز بلند ہورہی ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دو۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہا کہ 2 ججز نے واضح طور پر کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ 12مئی کوڈکٹیٹرشپ کی وجہ سے شرپسندوں نے ظلم وبربریت کابازارگرم کیا،12 مئی کے واقعات کا مقدمہ مختلف اوقات میں زیر سماعت رہا اور اس سانحے میں شہدا ء کے خون کو رائیگا ں نہیں جانے دیا جائے گا۔افتخار چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وکلا ء کی تحریک کی وجہ سے ملک میں جمہوریت آئی،12 کو وکلاء نے قربانیاں دیں،سندھ ہائیکورٹ کو بھی اس دن بند کرنے کی کوشش کی گئی۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آج بانی ایم کیو ایم کا نام پاکستان سے مٹ چکا ہے،خود وہ لندن میں منہ چھپائے بیٹھا ہے اور اس کے ساتھی یہاں گروپ بنارہے ہیں جبکہ موجودہ میئرکراچی وسیم اخترنے بھی دہشتگردی کے واقعات کااعتراف کیاہے۔