اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدالت پاناما کی طرح 10 ارب آفر کیس کو بھی روزانہ سنے:شہباز شریف

فیصلہ خلاف آیا تو سیاست چھوڑدینگے،اگر آپ جھوٹے نکلے تو جھوٹوں کے آئی جی کا لقب دینگے:وزیراعلیٰ پنجاب کا سرگودھا یونیورسٹی سے خطاب
سرگودھا:(نیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے عمران خان کے الزامات کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں عدالت سے گزارش ہے جس طرح روزانہ پاناما کیس سنا،اس کیس کو بھی روزانہ سنا جائے، فیصلہ خلاف آیا تو سیاست چھوڑدینگے اوراگر نیازی صاحب کیس ہار گئے تو انہیں جھوٹوں کے آئی جی کا لقب دوں گا۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کے دوران میٹرو اور سڑکیں بنانے پر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،انہوں نے سرگودھا میں بھی میٹرو بس بنانے کا اعلان کر دیا۔