اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا کا چالاک ترین آدمی جس نے فیس بک اور گوگل کو دس دس ارب روپےکا چُونا لگا دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) یورپی ملک لیتھوانیا کے ایک چالاک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور گوگل کو بے وقوف بنا کر دونوں سے دس دس ارب روپے لوٹ لیے ہیں اور اس نے اتنا بڑا فراڈ جس طریقے سے کیا ہر شخص جان کر ششدر رہ جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے اس چالاک ترین شخص کا نام ایویلڈس ریماساﺅسکس ہے۔ اس نے پہلے دونوں کمپنیوں کے مالی معاملات کے متعلق آگاہی حاصل کی اور پھر اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دونوں سے 10،10ارب روپے ہتھیا لیے۔رپورٹ کے مطابق ایویلڈس کو معلوم ہو گیا تھا کہ ان دونوں کمپنیوں نے ایک ایشیائی ہارڈ ویئر کمپنی کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور دونوں کے ذمہ اس کمپنی کی کافی رقم واجب الادا ہے۔ چنانچہ ایویلڈس نے اس کمپنی کی طرف سے فیس بک اور گوگل کو ای میلز کیں جن میں انہیں کہا گیا کہ وہ 10، 10کروڑ ڈالر کی رقم آن لائن بھجوا دیں۔ اس پر دونوں کمپنیوں نے رقم بھجوا دی لیکن جلد ہی غلطی کا احساس ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جسے گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی رقم بھی واپس حاصل کر لی ہے۔