اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایف آئی اے کا چھاپہ، گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کا وزارت داخلہ سے فری ہینڈ ملنے کے بعد گردوں کی خرید فروخت کرنے والوں کے خلاف پہلا کمیاب چھاپہ، ای ایم ای سوسائٹی میں واقع ایک گھر سے گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فری ہینڈ دیا گیا کہ گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کی روک تھا اور گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم نے خفیہ انفارمیشن پر لاہور کے علاقہ ای ایم ای سوسائٹی میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر 2 گردوں فروخت کرنے والے اور 2 گردے خریدنے والے افراد موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جب ٹیم موقع پر پہنچی تو ایک شخص کا گردہ پیٹ سے باہر نکال کر رکھا گیا تھا جو کہ خریدار کے پیٹ میں فٹ کرنا تھا جبکہ دوسرے فروخت کنندہ کا ابھی گردہ باہر نکالنا تھا کہ ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ڈاکٹروں سمیت تمام افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایک کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ کے تحت ایف آئی اے کی پہلی کارروائی ہے جس کے تحت ملزمان کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاتی ہے ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ اس ناسور کا ملک سے مکمل اور ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جاسکے۔ گرفتار ڈاکٹر التمش ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری ہے۔