اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محنت کشوں کا عالمی دن : گوجرانوالہ کے ٹریفک وارڈنز نے اپنی تنخواہیں مزدوروں میں تقسیم کر دیں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مزدورں کے عالمی دن پر حکومت کچھ کرے نہ کرے مگر گوجرانوالہ کے ٹریفک وارڈنز نے اپنی تنخواہیں مزدوروں میں تقسیم کر کے حکمرانوں کو کھلا چیلنج ضرور دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گرجوانوالہ کے ٹریفک وارڈنز نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی ایک روز کی تنخواہ مزدوروں میں تقسیم کر کے مثال قائم کر دی ۔ گوجرانوالہ کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے والے ان شیر دل وارڈنز نے کچھ رقم لفافوں میں بند کی اور پھر دہاڑی کی تلاش میں بھٹکتے مزدوروں کو تھما دی جس پر مزدور بھی بے حد خوش دکھائی دیے ۔ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے اس قیمتی تحفے کو وصول کرنے والے مزدوروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک انکے لیے کچھ نہیں کیا اور آج مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی پیغامات جاری کرنے کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا مگر اس کے باوجود حکومت سے تنخواہ لینے والے ان ٹریفک وارڈنز نے اپنی ایک روز کی تنخواہ ہمیں دیکر کم سے کم ایک روز کیلئے ہمارے چولہے بجھنے سے بچائے ہیں ۔